National vegetable of Pakistan

National vegetable of Pakistan is bhindi


پاکستان کی قومی سبزی "بھنڈی توری" ہے۔۔۔

بھنڈی ایک پودے کا پھل ہے جسے سبزی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔۔۔بھنڈی ایتھوپیا (حبشہ)کے آس پاس کہیں پیدا ہوئی قدیم مصریوں نے اسے 12 صدی قبل مسیح میں کاشت کیا تھا۔۔۔افریقی غلاموں کو جب 16 صدی عیسوی میں امریکہ پہنچایا جاتا تھا تو ساتھ اس پودے کو بھی وہاں افریقہ سے ہی متعارف کروایا گیا۔۔۔بھنڈی "چاکلیٹ اور کپاس" کے پودے "کوکوا" کے خاندان سے ہے۔۔۔اس کا پودا دو میٹر تک لمبا ہوتا ہے۔۔۔یہ ایشیاء اور افریقہ کے بیشتر علاقوں میں پائی جاتی ہے۔۔۔

یہ جسمانی قوت کے لیے کافی مفید ہے۔۔۔اس میں موجود وٹامن اور فائبر انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہیں۔۔۔

کچھ لوگ اسے پسند کرتے ہیں اور کچھ نہیں پسند کرتے بعض جگہوں پہ اس کی جسامت بڑی ہوتی ہے اور بعض جگہوں میں چھوٹی۔۔۔اسے گرمی کے موسم میں کاشت کیا جاتا ہے۔۔۔

بھنڈی کو انگلش میں"لیڈی فنگر" کہتے ہیں اس کو یہ نام اس لیے دیا گیا ہے کیونکہ "لیڈی فنگر" کا مطلب ہے "عورت کی انگلی" اور بھنڈی کی شکل بھی عورت کی انگلی کی طرح ہوتی ہے لہذا اسے انگلش میں "لیڈی فنگر" کہا جانے لگا۔۔۔۔

کہا جاتا ہے کہ اگر آم پھلوں کا بادشاہ ہے تو بھنڈی بھی سبزیوں کی شہزادی ہے۔۔۔اس کے بہت زیادہ فوائد ہیں۔۔۔

بھنڈی توری گردوں،،دماغ،،آنکھوں،،ہڈیوں،،بالوں اور جلد کے لیے انتہائی مفید ہے۔۔۔یہ پروٹین سے بھرپور ہوتی ہے۔۔۔جلدی بھوک نہیں لگنے دیتی(لہذا ڈائیٹنگ والوں کے لیے یہ ایک کراماتی سبزی ہے)۔۔۔نظام ہضم کو بہتر بناتی ہے۔۔۔اس میں کیلوریز کم ہوتے ہیں۔۔۔کولیسٹرول،، کینسر اور السر کا خاتمہ کرتی ہے۔۔۔سانس کی بیماری،،دفاعی سسٹم کو بہتر بنانے،،شوگر کنٹرول کرنے اور زچہ خواتین کے لیے انتہائی مفید ہے۔۔۔


Comments

Popular posts from this blog