Posts

My Flipbook

National juice of Pakistan

Image
پاکستان کا قومی مشروب گنے کا رس ہے۔۔۔یہ نہ صرف پاکستانیوں کا پسندیدہ ہے بلکہ نیپال،،برما،،اومان،،کینیا اور بحرین وغیرہ میں بھی اسے پسند کیا جاتا ہے۔۔۔برازیل میں گنے کا رس بہت زیادہ پیا جاتا ہے۔۔۔ حکومت پاکستان نے اپنے آفیشل ٹوئیٹر پر لوگوں کی جانچ کے لیے ایک سوال پوچھا کہ پاکستان کا قومی مشروب کونسا ہے؟؟؟اور ساتھ 3 آپشنز بھی دیے تھے(1) گنے کا رس(2)مالٹے کا جوس(3) گاجر کا جوس۔۔۔اس پر 7 ہزار سے زیادہ لوگوں نے جوابات دیے۔۔۔81 فیصد لوگوں نے گنے کے مشروب کو قومی جوس قرار دیا 15 فیصد لوگوں نے مالٹے کے جوس اور 4 فیصد لوگوں نے گاجر کے جوس کے حق میں ووٹ دیا۔۔۔ اس کے بہت زیادہ فوائد ہیں۔۔۔چند میں آپ کو عرض کرتا ہوں۔۔۔کیل مہاسوں سے چھٹکارا،،منہ کی صحت کے لیے مفید،،پٹھوں اور ہڈیوں کی مضبوطی میں اضافہ،،جلد،یرقان اور زخم کے لیے مفید،،پیشاب کی نالی کی سوزش اور جسمانی توانائی بڑھانے کے لیے مفید،،نفسیات میں بہتری اور بخار کو کم کرنے کے لیے بہت مفید ہے۔۔۔اس کے فوائد تو ہیں لیکن ہر بندے کے جسم کا اپنا اپنا حساب ہوتا ہے لہذا اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے ہی اس کو استعمال کریں۔۔۔ جہاں جہاں اس کے فوائد ہیں وہاں نق...

National fruit of Pakistan (part 2)

Image
پاکستان کا سردیوں کا قومی پھل امرود ہے۔۔۔۔ امرود سب سے پہلے جنوبی امریکہ میں پایا گیا اور وہاں سے مختلف ممالک میں پہنچا۔۔۔ہر قسم کی آب و ہوا اور زمین میں اگنے کی وجہ سے یہ ایک اہم تجارتی پھل بن چکا ہے۔۔۔یہ ایک سدا بہار پودا ہے۔۔۔ امرود کی پیداوار کے لحاظ سے انڈیا کا پہلا نمبر اور پاکستان کا دوسرا نمبر ہے۔۔۔2019 ء میں ہندوستان میں امرود کی پیداوار 55 ملین ٹن تھی۔۔۔صرف انڈیا میں 30 اقسام کے امرود پاۓ جاتے ہیں۔۔۔  جھنگ،، ٹوبہ ٹیک سنگھ،،راجن پور،،بہاولپور اور ملتان وغیرہ میں بغیر بیج کے امرود کی کاشت کاری شروع ہوچکی ہے اور یہ پھل انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔۔۔پاکستان میں امرود 45.7 ہزار ہیکٹر رقبے پہ اگایا جا رہا ہے۔۔۔اور مجموعی سالانہ پیداوار 340 ہزار ٹن ہے۔۔۔  امرود کے پودے سال میں دو مرتبہ پھل دیتے ہیں۔۔۔ایک اندازے کے مطابق ایک سال میں امرود کے درخت کو 12 سے 15 مرتبہ پانی دینا ضروری ہے۔۔۔(Guava yellow cherry) نامی امرود سب سے ہلکا اور سب سے  میٹھا امرود ہے۔۔۔امرود کی سب سے مشہور قسم "آلہ باد سفیدہ" ہے۔۔۔  امرود کے بہت سے فوائد ہیں۔۔۔قوت ہاضمہ بہتر کرتا ہے۔۔۔امراض قل...

National fruit of Pakistan (part 1)

Image
پاکستان کے دو قومی پھل ہیں(1) آم (2) امرود۔۔۔آم نہ صرف پاکستان کا بلکہ انڈیا اور فلپائن کا بھی قومی پھل ہے۔۔۔۔ لفظ "آم" دراصل سنسکرت زبان کے لفظ"آمر" سے نکلا ہے۔۔۔1498 ء میں جب پرتگالی ہندوستان تجارت کے لیے تو انہوں نے اسے "منگا" کہنا شروع کیا جو انگریزوں میں جا کر"مینگو" بن گیا۔۔۔۔ چوتھی اور پانچویں صدی عیسوی میں آم برصغیر سے برما،،تھائی لینڈ،،چین،،انڈونیشیا اور فلپائن تک پہنچ گیا۔۔۔پھر یہ دیگر ممالک میں بھی مشہور ہوگیا۔۔۔آم کی صحیح قدردانی مغلوں نے کی یہ تمام مغل بادشاہوں کا پسندیدہ تھا اور زیادہ تر قلمی قسموں کا سہرا انہی کے سر جاتا ہے۔۔۔پانچ ہزار سال سے یہ پھل لوگوں کا پسندیدہ تھا لیکن یہ تخمی آم ہوا کرتے تھے سب سے پہلے قلمی آموں کا مغلوں نے رواج دیا۔۔۔حیدرآباد دکن کے نواب بھی اس کام میں پیچھے نہ تھے وہ بھی آموں کے بڑے شوقین تھے اور انہوں نے بھی کئی نئی اقسام کو ایجاد کیا۔۔۔ بنارس کا ایک لنگڑا کسان آموں کا بڑا شوقین تھا اور آم کھا کر گٹھلیاں اپنے گھر کے باہر میدان میں بو دیتا اور درختوں کی اچھی طرح دیکھ بال کرتا تھا۔۔۔ان درختوں میں سے ایک درخ...

National vegetable of Pakistan

Image
پاکستان کی قومی سبزی "بھنڈی توری" ہے۔۔۔ بھنڈی ایک پودے کا پھل ہے جسے سبزی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔۔۔بھنڈی ایتھوپیا (حبشہ)کے آس پاس کہیں پیدا ہوئی قدیم مصریوں نے اسے 12 صدی قبل مسیح میں کاشت کیا تھا۔۔۔افریقی غلاموں کو جب 16 صدی عیسوی میں امریکہ پہنچایا جاتا تھا تو ساتھ اس پودے کو بھی وہاں افریقہ سے ہی متعارف کروایا گیا۔۔۔بھنڈی "چاکلیٹ اور کپاس" کے پودے "کوکوا" کے خاندان سے ہے۔۔۔اس کا پودا دو میٹر تک لمبا ہوتا ہے۔۔۔یہ ایشیاء اور افریقہ کے بیشتر علاقوں میں پائی جاتی ہے۔۔۔ یہ جسمانی قوت کے لیے کافی مفید ہے۔۔۔اس میں موجود وٹامن اور فائبر انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہیں۔۔۔ کچھ لوگ اسے پسند کرتے ہیں اور کچھ نہیں پسند کرتے بعض جگہوں پہ اس کی جسامت بڑی ہوتی ہے اور بعض جگہوں میں چھوٹی۔۔۔اسے گرمی کے موسم میں کاشت کیا جاتا ہے۔۔۔ بھنڈی کو انگلش میں"لیڈی فنگر" کہتے ہیں اس کو یہ نام اس لیے دیا گیا ہے کیونکہ "لیڈی فنگر" کا مطلب ہے "عورت کی انگلی" اور بھنڈی کی شکل بھی عورت کی انگلی کی طرح ہوتی ہے لہذا اسے انگلش میں "لیڈی فنگر" ک...

National sweet of Pakistan

Image
  دوستو کیا آپ جانتے ہیں پاکستان کی قومی مٹھائی گلاب جامن ہے۔۔۔۔ گلاب جامن کو گلاب جامن کہنے کی وجہ یہ ہے کہ جس شیرے میں گلاب جامن کو ڈالا جاتا ہے وہ گلاب کی پتیوں سے تیار ہوتا ہے اس لیے اس کا نام گلاب پڑ گیا اور جامن کی شکل دے دی جاتی ہے اس لیے یہ گلاب جامن کہلاتے ہیں۔۔۔۔ گلاب جامن کو قومی مٹھائی کب کیسے اور کیوں قرار دیا گیا آئیے میں آپ کو بتاتا ہوں۔۔۔2019 کے آغاز میں حکومت پاکستان نے اپنے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ایک پول کیا اس میں لوگوں سے پوچھا کہ پاکستان کی قومی مٹھائی کون سی ہے؟؟؟ اور اس پول میں 3 آپشنز دیئے گئے(1) گلاب جامن (2) برفی(3) جلیبی۔۔۔۔چنانچہ لوگوں نے کسی نہ کسی مٹھائی کے حق میں اپنا اپنا ووٹ ڈالنا شروع کیا۔۔۔15,000 سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے جن میں سے 47 فیصد ووٹ گلاب جامن کے حق میں تھے،،جلیبی کو 34 فیصد اور برفی کو 19 فیصد ووٹ ملے۔۔۔اور یوں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے پر گلاب جامن کو قومی مٹھائی کا اعزاز دے دیا گیا۔۔۔۔ اب میں آپ کو بتاتا ہوں کہ گلاب جامن پہلی بار کب کیسے اور کس نے بنایا؟؟؟  مغلیہ دور حکومت میں گلاب جامن کو پہلی دفعہ بنایا گیا۔۔۔چنانچہ مشہور مغل بادشا...

National bird of Pakistan

Image
  پاکستان کا قومی پرندہ چکور ہے۔۔۔اس کا نام "سنسکرت" زبان کے لفظ سے بنا ہے۔۔۔چکور کی بنیادی طور پر دو نسلیں ہوتی ہیں (1) دیسی چکور(2) فارمی چکور۔۔۔ فارمی چکور دیسی چکور کے مقابلے میں انتہائی موٹے اور بڑے ہوتے ہیں حالانکہ رنگ میں دونوں نسلوں میں کوئی فرق نہیں ہوتا لیکن جسامت اور آواز کے اعتبار سے فرق ضرور ہوتا ہے۔۔۔ان کی فارمنگ اکثر بلوچستان میں کی جاتی ہے اور پھر ان کو دوسرے صوبوں کی جانب بھجوایا جاتا ہے۔۔۔ فارمی چکور کی بھی دو اقسام ہوتے ہیں (1) ایک قسم اصلی فارمی کی ہوتی ہے یہ وزن اور جسامت کے لحاظ سے کافی بڑے ہوتے ہیں (2) دوسرے نمبر پہ وہ فارمی چکور ہوتے ہیں جو جسامت میں اصلی کی نسبت چھوٹے ہوتے ہیں۔۔۔۔۔لیکن زیادہ تر لوگ اصلی فارمی کو پسند کرتے ہیں۔۔۔فارمی چکور سے بچے لینا انتہائی آسان ہوتا ہے۔۔۔۔ دیسی چکور فارمی کے مقابلے میں چھوٹے ہوتے ہیں یہ پہاڑوں پر رہتے ہیں لیکن جب سردی ہوتی ہے تو یہ پہاڑ کے دامن یا میدانی علاقوں میں آجاتے ہیں۔۔۔دیسی چکور 16 سے لے کر 28 تک انڈے دیتے ہیں اور تقریباً 22 یا 23 دنوں میں بچے نکل آتے ہیں۔۔۔۔شکاری دن رات ایک کر کے دیسی چکوروں کو ختم کر رہے ہ...

Popular posts from this blog

National vegetable of Pakistan