National Game of Pakistan

National Game of Pakistan is Hockey
پاکستان کا قومی کھیل ہاکی ہے۔۔۔ 1800 کی دہائی کے اوائل میں سب سے پہلے ہاکی میچ کھیلا گیا اس کے بعد یہ ترقی کرتا گیا اور پوری دنیا میں مشہور ہوگیا۔۔۔ ہاکی کا میدان 100 گز لمبا اور 60 گز چوڑا ہوتا ہے۔۔۔گول پوسٹ 4 فٹ چوڑی ہوتی ہے۔۔۔سفید رنگ کی گیند کا وزن 4 سے 5 اونس اور ہاکی کا وزن 12 سے 28 اونس تک ہوتا ہے۔۔۔ہر ٹیم گیارہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوتی ہے۔۔۔کھیل کا دورانیہ 70 منٹ اور کھیل برابر ہو جانے کے بعد 20 منٹ اضافی دیے جاتے ہیں۔۔۔ہاکی کی اقسام مندرجہ ذیل ہیں:: فیلڈ ہاکی،،آئس ہاکی،،رولر ہاکی،،سلیج ہاکی،،سٹریٹ ہاکی۔۔۔ سب سے پہلا ہاکی ورلڈ کپ 1971 ء میں کھیلا گیا۔۔۔اس ورلڈ کپ کو حقیقت کا روپ دینے میں ائیر مارشل نور خان کا اہم کردار ہے۔۔۔انہوں نے 1969 ء میں لاہور میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں مجوزہ ورلڈ کپ کی خوبصورت ٹرافی 🏆 انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر رینی فرینک کو دی اور کہا ک اگر یہ ورلڈ کپ پاکستان میں ہوتا ہے تو وہ تمام ٹیموں کے سفری اور دیگر اخراجات برداشت کریں گے۔۔۔چنانچہ پہلے ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کو ملی لیکن اس وقت کے خراب سیاسی حالات کی وجہ سے ورلڈ کپ کا انعقاد پاکستان میں ممکن نہ ہوسکا اور انڈین ہاکی ٹیم نے بھی اس ورلڈ کپ میں کھیلنا تھا اس حوالے سے پاکستانیوں کا شدید رد عمل بھی سامنے آیا۔۔۔اس دوران اس ورلڈ کپ کی میزبانی انڈیا کو دینے کی بازگشت بھی سنی گئی لیکن پاکستان نے واضح کردیا کہ اگر یہ ورلڈ کپ انڈیا میں ہوگا تو ہم اس میں شرکت نہیں کریں گے چنانچہ یہ پہلا ورلڈ کپ اسپین کے شہر بارسلونا میں منعقد کیا گیا۔۔۔ اگرچہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے جس میں کبھی پاکستان کا ڈنکا بجتا تھا لیکن اب کئی سالوں سے پاکستان ہاکی میچ میں زوال پزیر ہے۔۔۔اب تک پاکستانی ہاکی ٹیم کو 3 اولمپک گولڈ میڈل،،چار عالمی کپ اور تین چیمپئنز ٹرافی 🏆 جیتنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔۔۔ ہاکی میں اس وقت سب سے پہلا نمبر ریاستہائے متحدہ امریکہ کی ٹیم کا ہے۔۔۔دوسرا نمبر کینیڈا،،تیسرا نمبر فن لینڈ اور چوتھا نمبر روس کا ہے۔۔۔

Comments

Anonymous said…
Good

Popular posts from this blog

National vegetable of Pakistan