National bird of Pakistan
پاکستان کا قومی پرندہ چکور ہے۔۔۔اس کا نام "سنسکرت" زبان کے لفظ سے بنا ہے۔۔۔چکور کی بنیادی طور پر دو نسلیں ہوتی ہیں (1) دیسی چکور(2) فارمی چکور۔۔۔
فارمی چکور دیسی چکور کے مقابلے میں انتہائی موٹے اور بڑے ہوتے ہیں حالانکہ رنگ میں دونوں نسلوں میں کوئی فرق نہیں ہوتا لیکن جسامت اور آواز کے اعتبار سے فرق ضرور ہوتا ہے۔۔۔ان کی فارمنگ اکثر بلوچستان میں کی جاتی ہے اور پھر ان کو دوسرے صوبوں کی جانب بھجوایا جاتا ہے۔۔۔
فارمی چکور کی بھی دو اقسام ہوتے ہیں (1) ایک قسم اصلی فارمی کی ہوتی ہے یہ وزن اور جسامت کے لحاظ سے کافی بڑے ہوتے ہیں (2) دوسرے نمبر پہ وہ فارمی چکور ہوتے ہیں جو جسامت میں اصلی کی نسبت چھوٹے ہوتے ہیں۔۔۔۔۔لیکن زیادہ تر لوگ اصلی فارمی کو پسند کرتے ہیں۔۔۔فارمی چکور سے بچے لینا انتہائی آسان ہوتا ہے۔۔۔۔
دیسی چکور فارمی کے مقابلے میں چھوٹے ہوتے ہیں یہ پہاڑوں پر رہتے ہیں لیکن جب سردی ہوتی ہے تو یہ پہاڑ کے دامن یا میدانی علاقوں میں آجاتے ہیں۔۔۔دیسی چکور 16 سے لے کر 28 تک انڈے دیتے ہیں اور تقریباً 22 یا 23 دنوں میں بچے نکل آتے ہیں۔۔۔۔شکاری دن رات ایک کر کے دیسی چکوروں کو ختم کر رہے ہیں ان کی نسل کم ہوتی جارہی ہے۔۔۔۔
چکور کی قوت پرواز انتہائی حد تک تیز ہوتی ہے اور یہ بہت حساس پرندے ہیں اپنے شکاری کو فورا پہچانتے ہوۓ اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔۔۔ماہرین حیاتیات کا کہنا ہے کہ اگرچہ مادہ چکور خود بھی بچوں کو جنم دیتی ہے لیکن دوسرے پرندوں کے گھونسلوں میں جا کر ان کے انڈے چرانے جیسے جرم میں بھی مبتلا ہے۔۔۔یہ گروہوں کی شکل میں رہتے ہیں ایک گروہ میں ان کی تعداد 10 سے لے کر 50 تک ہوسکتی ہے۔۔۔چکور ایران،،لبنان،،پاکستان،،افغانستان،،اسرائیل فلسطین ترکی اور انڈیا میں پایا جاتا ہے۔۔۔
کہا جاتا ہے کہ یہ پرندہ چاند سے انتہائی زیادہ محبت کرتا ہے اور اڑ کر چاند کو دبوچنا چاہتا ہے مگر ہمیشہ ناکام رہتا ہے۔۔۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ یہ چاند کو حاصل کرنے کی کوشش میں اتنا اڑتا ہے کہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔۔۔۔

Comments