National fruit of Pakistan (part 1)


National fruit of Pakistan is Mango


پاکستان کے دو قومی پھل ہیں(1) آم (2) امرود۔۔۔آم نہ صرف پاکستان کا بلکہ انڈیا اور فلپائن کا بھی قومی پھل ہے۔۔۔۔

لفظ "آم" دراصل سنسکرت زبان کے لفظ"آمر" سے نکلا ہے۔۔۔1498 ء میں جب پرتگالی ہندوستان تجارت کے لیے تو انہوں نے اسے "منگا" کہنا شروع کیا جو انگریزوں میں جا کر"مینگو" بن گیا۔۔۔۔

چوتھی اور پانچویں صدی عیسوی میں آم برصغیر سے برما،،تھائی لینڈ،،چین،،انڈونیشیا اور فلپائن تک پہنچ گیا۔۔۔پھر یہ دیگر ممالک میں بھی مشہور ہوگیا۔۔۔آم کی صحیح قدردانی مغلوں نے کی یہ تمام مغل بادشاہوں کا پسندیدہ تھا اور زیادہ تر قلمی قسموں کا سہرا انہی کے سر جاتا ہے۔۔۔پانچ ہزار سال سے یہ پھل لوگوں کا پسندیدہ تھا لیکن یہ تخمی آم ہوا کرتے تھے سب سے پہلے قلمی آموں کا مغلوں نے رواج دیا۔۔۔حیدرآباد دکن کے نواب بھی اس کام میں پیچھے نہ تھے وہ بھی آموں کے بڑے شوقین تھے اور انہوں نے بھی کئی نئی اقسام کو ایجاد کیا۔۔۔

بنارس کا ایک لنگڑا کسان آموں کا بڑا شوقین تھا اور آم کھا کر گٹھلیاں اپنے گھر کے باہر میدان میں بو دیتا اور درختوں کی اچھی طرح دیکھ بال کرتا تھا۔۔۔ان درختوں میں سے ایک درخت کے آم خوشبو اور ذائقے کی وجہ سے بڑے مشہور ہوۓ اور لوگوں نے اس آم کا نام لنگڑے کسان کی وجہ سے لنگڑا آم رکھ دیا۔۔۔اور بھی آموں کے نام کی وجہ تسمیہ بتانا چاہتا ہوں لیکن پوسٹ لمبی نہ ہوجاۓ اسی ایک لنگڑے آم پر ہی اکتفاء کریں۔۔۔🙂🙂🙂

بھارتی ریاست یوپی کے علاقے رٹول میں انوار الحق نامی کسان نے آم کاشت کیا اور یہ آم انور رٹول کے نام سے مشہور ہوگیا اور شاید آموں کی تمام اقسام میں سے سب سے چھوٹا آم یہ ہے۔۔۔۔پاکستان سندھ کے ایک تحقیقی ادارے نے آموں کے ایسے پودے کاشت کیے ہیں جو سال میں دو سے تین بار فصل دیں گے۔۔۔چند سالوں تک ان شاءاللہ عزوجل پورا سال آم دستیاب ہوں گے۔۔۔

آم کی پیداوار اور اس کو کھانے کے لحاظ سے دنیا کا سب سے پہلا ملک انڈیا ہے۔۔۔یہاں سالانہ دو کروڑ ٹن آم پیدا ہوتا ہے۔۔۔پوری دنیا میں آم کی تقریباً 1500 اقسام ہیں جن میں سے 1000 اقسام صرف ہندوستان کی ایجاد ہیں۔۔۔پاکستان آم کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے۔۔۔

"امپوری" آم دنیا کا سب سے بڑا آم ہے۔۔۔یہ افغانستان میں پایا جاتا ہے۔۔۔ایک ایک آم کا وزن پانچ پانچ کلو تک ہوتا ہے۔۔۔۔

یہ سب میرے اللہ کی نعمتیں ہیں۔۔۔رج رج کے کھائیں اور اس پاک ذات کا شکر ادا کریں۔۔۔۔۔



Comments

Popular posts from this blog

National vegetable of Pakistan