National fruit of Pakistan (part 2)



National fruit of Pakistan is Guava


پاکستان کا سردیوں کا قومی پھل امرود ہے۔۔۔۔

امرود سب سے پہلے جنوبی امریکہ میں پایا گیا اور وہاں سے مختلف ممالک میں پہنچا۔۔۔ہر قسم کی آب و ہوا اور زمین میں اگنے کی وجہ سے یہ ایک اہم تجارتی پھل بن چکا ہے۔۔۔یہ ایک سدا بہار پودا ہے۔۔۔

امرود کی پیداوار کے لحاظ سے انڈیا کا پہلا نمبر اور پاکستان کا دوسرا نمبر ہے۔۔۔2019 ء میں ہندوستان میں امرود کی پیداوار 55 ملین ٹن تھی۔۔۔صرف انڈیا میں 30 اقسام کے امرود پاۓ جاتے ہیں۔۔۔

 جھنگ،، ٹوبہ ٹیک سنگھ،،راجن پور،،بہاولپور اور ملتان وغیرہ میں بغیر بیج کے امرود کی کاشت کاری شروع ہوچکی ہے اور یہ پھل انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔۔۔پاکستان میں امرود 45.7 ہزار ہیکٹر رقبے پہ اگایا جا رہا ہے۔۔۔اور مجموعی سالانہ پیداوار 340 ہزار ٹن ہے۔۔۔

 امرود کے پودے سال میں دو مرتبہ پھل دیتے ہیں۔۔۔ایک اندازے کے مطابق ایک سال میں امرود کے درخت کو 12 سے 15 مرتبہ پانی دینا ضروری ہے۔۔۔(Guava yellow cherry) نامی امرود سب سے ہلکا اور سب سے  میٹھا امرود ہے۔۔۔امرود کی سب سے مشہور قسم "آلہ باد سفیدہ" ہے۔۔۔

 امرود کے بہت سے فوائد ہیں۔۔۔قوت ہاضمہ بہتر کرتا ہے۔۔۔امراض قلب،،ذہنی امراض،،بواسیر اور زکام وغیرہ سے نجات دلاتا ہے۔۔۔اس کے علاوہ یہ جسم میں کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے۔۔۔۔

 یہ سب نشانیاں ہیں عقل والوں کے لیے کہ ایک زمین ہے لیکن اس میں سے کتنی ہی اقسام کی چیزیں اللہ پاک اگاتا ہے۔۔۔پھر ایک ایک پھل کی کتنی ہی اقسام ہوتی ہیں سب کا ایک دوسرے سے ذائقہ سائز اور تاثیر وغیرہ مختلف ہوتی ہے۔۔۔یہ سب اللہ پاک کی قدرت ہے اور اس بات پر دلیل ہے کہ یہ سب چیزیں خودبخود نہیں بن رہیں بلکہ ان کو بنانے والی کوئی نہ کوئی ذات ہے اور وہ ہے💕اللہ تعالیٰ 💕۔۔۔۔



Comments

Popular posts from this blog

National vegetable of Pakistan