National juice of Pakistan
پاکستان کا قومی مشروب گنے کا رس ہے۔۔۔یہ نہ صرف پاکستانیوں کا پسندیدہ ہے بلکہ نیپال،،برما،،اومان،،کینیا اور بحرین وغیرہ میں بھی اسے پسند کیا جاتا ہے۔۔۔برازیل میں گنے کا رس بہت زیادہ پیا جاتا ہے۔۔۔
حکومت پاکستان نے اپنے آفیشل ٹوئیٹر پر لوگوں کی جانچ کے لیے ایک سوال پوچھا کہ پاکستان کا قومی مشروب کونسا ہے؟؟؟اور ساتھ 3 آپشنز بھی دیے تھے(1) گنے کا رس(2)مالٹے کا جوس(3) گاجر کا جوس۔۔۔اس پر 7 ہزار سے زیادہ لوگوں نے جوابات دیے۔۔۔81 فیصد لوگوں نے گنے کے مشروب کو قومی جوس قرار دیا 15 فیصد لوگوں نے مالٹے کے جوس اور 4 فیصد لوگوں نے گاجر کے جوس کے حق میں ووٹ دیا۔۔۔
اس کے بہت زیادہ فوائد ہیں۔۔۔چند میں آپ کو عرض کرتا ہوں۔۔۔کیل مہاسوں سے چھٹکارا،،منہ کی صحت کے لیے مفید،،پٹھوں اور ہڈیوں کی مضبوطی میں اضافہ،،جلد،یرقان اور زخم کے لیے مفید،،پیشاب کی نالی کی سوزش اور جسمانی توانائی بڑھانے کے لیے مفید،،نفسیات میں بہتری اور بخار کو کم کرنے کے لیے بہت مفید ہے۔۔۔اس کے فوائد تو ہیں لیکن ہر بندے کے جسم کا اپنا اپنا حساب ہوتا ہے لہذا اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے ہی اس کو استعمال کریں۔۔۔
جہاں جہاں اس کے فوائد ہیں وہاں نقصانات بھی ہیں کیونکہ جن مشینوں میں جوس بنایا جاتا ہے اس کی صفائی نہ کرنے کی وجہ سے انسان بیمار بھی ہوسکتا ہے۔۔۔
کمزور معدے والے خاص کر شہری لوگ( کیونکہ گاؤں والے شہریوں کی نسبت اندر اور باہر سے زیادہ طاقتور ہوتے ہیں) اس کو زیادہ نہ پئیں ۔۔۔اگر زیادہ پی لیا تو پھر بار بار واش روم جانا پڑے گا😂😂😂۔۔۔اور اس بندے کا حال بھی بہت برا ہوجاتا ہے میرے کئی ایک دوستوں کی مثالیں میرے سامنے ہیں اس لیے یہ بات کررہا ہوں ۔۔۔لہذا بار بار واش روم جانے سے اچھا ہے بندہ پہلے ہی احتیاط کرے اور میانہ روی اختیار کرے کیونکہ ہمارا اسلام بھی ہمیں میانہ روی اختیار کرنے کا حکم دیتا ہے۔۔۔۔

Comments