National sweet of Pakistan
دوستو کیا آپ جانتے ہیں پاکستان کی قومی مٹھائی گلاب جامن ہے۔۔۔۔
گلاب جامن کو گلاب جامن کہنے کی وجہ یہ ہے کہ جس شیرے میں گلاب جامن کو ڈالا جاتا ہے وہ گلاب کی پتیوں سے تیار ہوتا ہے اس لیے اس کا نام گلاب پڑ گیا اور جامن کی شکل دے دی جاتی ہے اس لیے یہ گلاب جامن کہلاتے ہیں۔۔۔۔
گلاب جامن کو قومی مٹھائی کب کیسے اور کیوں قرار دیا گیا آئیے میں آپ کو بتاتا ہوں۔۔۔2019 کے آغاز میں حکومت پاکستان نے اپنے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ایک پول کیا اس میں لوگوں سے پوچھا کہ پاکستان کی قومی مٹھائی کون سی ہے؟؟؟ اور اس پول میں 3 آپشنز دیئے گئے(1) گلاب جامن (2) برفی(3) جلیبی۔۔۔۔چنانچہ لوگوں نے کسی نہ کسی مٹھائی کے حق میں اپنا اپنا ووٹ ڈالنا شروع کیا۔۔۔15,000 سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے جن میں سے 47 فیصد ووٹ گلاب جامن کے حق میں تھے،،جلیبی کو 34 فیصد اور برفی کو 19 فیصد ووٹ ملے۔۔۔اور یوں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے پر گلاب جامن کو قومی مٹھائی کا اعزاز دے دیا گیا۔۔۔۔
اب میں آپ کو بتاتا ہوں کہ گلاب جامن پہلی بار کب کیسے اور کس نے بنایا؟؟؟
مغلیہ دور حکومت میں گلاب جامن کو پہلی دفعہ بنایا گیا۔۔۔چنانچہ مشہور مغل بادشاہ شاہجہان جن کا اصلی نام خرم تھا ان کے باورچی نے غلطی سے کچھ اجزا کا ملاپ کیا اور یوں گلاب جامن بن گیا۔۔۔۔
بعض جگہ بتایا جاتا ہے کہ گلاب جامن کی ابتداء فارس اور ترک سے ہوئی اور شاہجہان کے باورچی کا تعلق فارس سے تھا۔۔۔۔
گلاب جامن کو چاہنے والے صرف پاکستان میں نہیں بلکہ انڈیا،،نیپال اور بنگلہ دیش میں بھی ہیں لیکن پاکستان واحد ملک ہے جس نے گلاب جامن کو قومی مٹھائی قرار دیا ہے۔۔۔
ایسے الفاظ جو انگلستان میں عام بول چال کا حصہ بن رہے ہیں انگلش آکسفرڈ نے کچھ عرصہ قبل ان کو آکسفرڈ ڈکشنری میں شامل کرنا شروع کردیا ہے اور 2019 ء میں گلاب جامن کو آکسفرڈ ڈکشنری کا حصہ بنادیا گیا ہے۔۔۔

Comments